ذات پات پر مبنی مردم شماری، راہول گاندھی پر جنتادل (یو) کا پلٹ وار

3 hours ago 1
ذات پات پر مبنی مردم شماری، راہول گاندھی پر جنتادل (یو) کا پلٹ وار پارٹی نے یہ بھی پوچھا کہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت نے ریاست کا ذات پات کا ڈاٹا کیوں جاری نہیں کیا؟

نئی دہلی: جنتادل (یو) نے اتوار کے دن ذات پات پر مبنی مردم شماری کے مسئلہ پر راہول گاندھی پر منافقت کا الزام عائد کیا۔ اس نے کہا کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے انڈیا بلاک میٹنگس میں جب یہ مسئلہ اٹھایا تھا اس وقت راہول گاندھی نے خاموشی اختیار کی تھی۔

پارٹی نے یہ بھی پوچھا کہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت نے ریاست کا ذات پات کا ڈاٹا کیوں جاری نہیں کیا؟ جنتادل یو کے کار گذار صدر اور رکن پارلیمنٹ سنجے جھا کے اس حملہ سے ایک دن قبل راہول گاندھی نے نتیش کمار حکومت کے ذات پات کے سروے کو فرضی مشق قرار دیا تھا۔

انہوں نے ذات پات پر مبنی ملک گیر مردم شماری کی وکالت کی تھی۔ پی ٹی آئی سے بات چیت میں سنجے جھا نے کہا کہ اِس سے بڑی کوئی منافقت نہیں ہوسکتی۔ میں راہول گاندھی کی خاموشی کا گواہ ہوں۔ نتیش کمار نے مختلف مقامات پر انڈیا بلاک میٹنگس میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کے حق میں پُرزور اور منطقی آواز اٹھائی تھی۔

اس وقت راہول گاندھی نے خاموش اختیار کی تھی۔ نتیش کمار کی جنتادل (یو) اپوزیشن اتحاد سے ناطہ توڑ کر بی جے پی سے ہاتھ ملانے سے قبل انڈیا بلاک میں شامل تھی۔ غور طلب ہے کہ بہار میں ذات پات کا سروے اُس وقت ہوا تھا جب کانگریس نتیش کمار کی حکومت میں شراکت دار تھی۔

سنجے جھا نے کہا کہ نتیش کمار ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مسئلہ اٹھانے والے واحد قائد ہیں اور انڈیا بلاک کے ارکان اِس کے گواہ ہیں۔ کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں اس کی حکومت نے ذات پات کے اعداد و شمار کئی سال سے دبا رکھے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ راہول گاندھی یہ اعداد و شمار کیوں جاری نہیں کراتے؟۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article