راجوری میں کوآپریٹو ہفتے کی مناسبت سے پروگرام منعقد

1 day ago 2

November 19, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//جاری 71ویں کوآپریٹو ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ راجوری نے کوآپریٹو مارکیٹنگ سوسائٹی راجوری کے ساتھ مل کر ضلعی سطح کے پروگرام کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے جوش و خروش اور فعال شرکت کی نشاندہی کی گئی۔ایم ایل اے راجوری افتخار احمد نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ اے ڈی ڈی سی ڈاکٹر آر کے تھاپا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروگرام کا آغاز ایم ایل اے کے ذریعہ کوآپریٹو پرچم لہرانے کے ساتھ ہوا جس کے بعد ضلع بھر سے کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا گیا۔اپنے خطاب میں ایم ایل اے افتخار احمد نے کوآپریٹو موومنٹ کو عوام پر مبنی اقدام قرار دیا اور عام لوگوں سے اس کی مطابقت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تمام حاضرین سے تحریک میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔ ایم ایل اے نے نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنے کے لئے کوآپریٹیو کی صلاحیت پر زور دیا اور محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو تعاون کے مواقع کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے باقاعدہ بیداری کیمپوں کا انعقاد کرے۔اے ڈی ڈی سی نے کوآپریٹو تحریک کے تصور کی وضاحت کی، کمیونٹی کی ترقی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کوآپریٹو سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور محکمہ کوآپریٹو کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں کوآپریٹو اثاثوں کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔قبل ازیں ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے معززین اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article