November 20, 2024
File Image
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں موسم سرما کی شدت بڑھ گئی ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 0.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو سرینگر میں اس موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ہے۔
ماہر موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں پہلی بار درجہ حرارت صفر سے نیچے منفی 0.7 ڈگری سیلسیس تک پہنچا۔
جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں پارہ گر کر 3.7 ڈگری سیلسیس پر جا پہنچا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے 23 نومبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد جموں و کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Read Next
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، گاندربل میں محکمہ موٹر وہیکلز نے چیکنگ تیز کر دی
November 19, 2024November 19, 2024
انجینئر رشید کی ضمانت درخواست پر دہلی عدالت کا فیصلہ 20 نومبر کو متوقع
November 19, 2024November 19, 2024
عظمیٰ ویب ڈیسک نئی دہلی// دہلی کی ایک عدالت بدھ کو جموں و کشمیر کے…
کولگام پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، ایک کروڑ مالیت کی جائیداد قرق
November 19, 2024
عظمیٰ ویب ڈیسک کولگام// منشیات فروشی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کے…
More