سیکولر اتحاد کی حمایت کرنے کیلئے تیار:نعیم اختر

6 hours ago 1

October 7, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// پی ڈی پی کے سینئررہنما نعیم اختر نے کہاکہ اُن کی پارٹی سیکولر اتحادکی حمایت کیلئے تیار ہے۔اس سے پہلے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے پیر کوواضح کیاکہ اُن کی پارٹی انتخابی نتائج کے بعد سیکولر اتحادکو حمایت دینے کا فیصلہ کرے گی ۔ ان قیاس آرائیوں کے بیچ کہ پی ڈی پی انتخابی نتائج کااعلان ہونے کے بعداین سی ،کانگریس اتحاد کو نئی حکومت کی تشکیل میں تعاون فراہم کرے گی ،پی ڈی پی سینئر لیڈر نعیم اختر نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اُن کی پارٹی کانگریس،این سی اتحاد کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر کوئی ’’سیکولر انتظام‘‘ کیا جاتا ہے تواُن کی پارٹی کانگریس،این سی اتحاد کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ادھر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی نے کہاکہ ابھی حتمی فیصلہ لینا باقی ہے ۔انہوںنے ایکس پراپنے ایک پوسٹ میں لکھا’’غیر ضروری قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ مجھے ریکارڈ درست کرنے دیجئے، نتائج سامنے آنے کے بعد ہی پی ڈی پی کی سینئر قیادت سیکولر محاذ کو حمایت دینے کے بارے میں فیصلہ کرے گی، یہ ہمارا آفیشل موقف ہے‘‘۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article