بابراعظم کی کپتانی چھوڑنے کی وجہ کوہلی ہیں!

5 days ago 12
بابراعظم کی کپتانی چھوڑنے کی وجہ کوہلی ہیں! بابراعظم نے سوشل میڈیا پر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

لاہور: آخر وہ ہوا جس کا پاکستان کے بہت سے شائقین کرکٹ کو انتظار تھا۔ بابراعظم ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔ بابراعظم پاکستان کی ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان تھے لیکن اب انہوں نے اس عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بابراعظم نے سوشل میڈیا پر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ بابراعظم نے کپتانی کیوں چھوڑی؟ پی سی بی نے بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا بھی نہیں کہا۔ اطلاعات ہیں کہ چمپئنز ٹرافی تک بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کی بات ہورہی تھی لیکن اس کے باوجود کھلاڑی نے کپتانی چھوڑ دی۔

تاہم پاکستانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بابراعظم کی کپتانی چھوڑنے کی بڑی وجہ ویراٹ کوہلی ہیں۔ جیو نیوز کی صحافی ارفع فیروز جیک کا دعویٰ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں عبرتناک شکست کے بعد بابراعظم کافی دباؤ میں تھے اور یہی ان کی کپتانی چھوڑنے کی سب سے بڑی وجہ تھی۔

تاہم اس صحافی نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ بابراعظم کو ان کے قریبی دوستوں نے ویراٹ کوہلی کی مثال دے کر کپتانی چھوڑنے پر آمادہ کیا۔ جس طرح ویراٹ کوہلی نے 2021 میں ٹیم انڈیا کی کپتانی چھوڑی تھی، اسی طرح بابر اعظم نے بھی یہ فیصلہ لیا ہے اور اب وہ اپنے کھیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے صحافی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بابراعظم دوبارہ پاکستان کے کپتان نہیں بننا چاہتے تھے لیکن ان کے خاندان نے انہیں دوبارہ یہ کردار ادا کرنے پر مجبور کیا۔ لیکن بابراعظم کا یہ فیصلہ سراسر غلط ثابت ہوا۔

بابراعظم نے کپتانی چھوڑنے کا ذہن بنالیا تھا اور اسی وجہ سے وہ پاکستان میں حال ہی میں منعقدہ چمپئنز ونڈے کپ میں کپتان نہیں بن پائے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article