سرینگر// وادی کشمیر میں شبِ معراج النبی ﷺ کے مقدس موقع پر حضرت بل درگاہ سمیت دیگر مساجد میں اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ حضرت بل درگاہ کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا، جہاں مقامی اور غیر مقامی زائرین کی بڑی تعداد موجود رہی، جس سے علاقے میں روحانی ماحول قائم ہو گیا۔
سب سے بڑا اجتماع حضرت بل میں منعقد ہوا، جہاں مرد، خواتین اور بچے شب بھر عبادات میں مشغول رہے۔ اس موقع پر حضرت محمد ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، جو کل (منگل) ہر نماز کے بعد دکھایا جائے گا۔
شبِ معراج کے اس بابرکت موقع پر وادی کی مساجد میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امن و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ اس موقع پر مساجد میں روحانی جوش و جذبے کا ماحول دیکھنے کو ملا۔
ایک عقیدت مند حمزہ حبیب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میں اس مقدس رات میں جموں و کشمیر کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں”۔
ارحم حمید، ایک مقامی عقیدت مند نے انتظامات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا، “آج میں پوری امت مسلمہ کے لیے دعا کروں گا اور انتظامات کو عمدہ پاتے ہوئے بے حد خوش ہوں”۔
وقف بورڈ کے ایک نمائندے نے بتایا، “تمام ضروری انتظامات منگل، بدھ، جمعرات، اور جمعہ کی نماز کے لیے مکمل کیے گئے ہیں، تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو”۔
آر ٹی او کشمیر قاضی عرفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، “پانتھ چوک، پارمپورہ، لال چوک اور گاندربل سمیت تمام اہم مقامات پر ٹرانسپورٹ کے انتظامات مکمل ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا، “ایس آر ٹی سی اور سمارٹ بسیں مختلف سٹیشنز پر زائرین کی سہولت کے لیے موجود ہیں۔ 50 سے زائد ای رکشے بھی حضرت بل کے دونوں اطراف فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ زائرین کو رات بھر اور صبح کی نمازِ فجر کے وقت آسان سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں”۔
ٹریفک حکام نے زائرین کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا۔ ایک ٹریفک اہلکار نے بتایا، “حضرت بل درگاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اضافی سفری سہولیات کا بھی بندوبست کیا گیا ہے، تاکہ زائرین کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو”۔
شبِ معراج پر وادی میں اجتماعات، درگاہ حضرت بل میں ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article