لبنان میں دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچے مارے گئے: یونیسف

1 day ago 1

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کے روز اعلان کیا کہ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے تقریباً دو ماہ کے اندر 200 سے زیادہ بچے مارے گئے ہیں۔ لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔

تنظیم کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں 200 سے زائد بچوں کی ہلاکت کے باوجود ایک پریشان کن رجحان ابھر رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان اموات کے ساتھ ان لوگوں کی طرف سے لاتعلقی کا برتاؤ کیا جا رہا ہے جو اس تشدد کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے تناظر میں 8 اکتوبر 2023 کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بمباری کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے لبنان میں کم از کم 3,516 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

غزہ میں جنگ 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حماس کی طرف سے شروع کیے گئے ایک غیر معمولی حملے کے بعد شروع ہوئی۔ حماس کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق غزہ میں کم از کم 43,922 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article