مفتی اظہری سے ملاقات رائے دہندوں پر اثرانداز ہونے کیلئے نہیں:ابوعاصم اعظمی

1 day ago 1

ممبئی: سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر ابواعظمی کی مفتی سلمان اظہری کے ساتھ ملاقات پر سوشیل میڈیا پر کافی ہنگامہ دیکھا جارہا ہے کیونکہ اِس ملاقات کو مفتی سلمان کی جانب سے توثیق کے طور پر دیکھا جارہا ہے جنہیں چند ماہ قبل نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گجرات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مفتی سلمان سے ملاقات اور گستاخی رسول کے خلاف سخت قوانین وضع کرنے کے وعدہ پر سماج وادی پارٹی قائد کو تنقیدوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد کسی مخصوص برادری کے ووٹوں پر اثرانداز ہونا نہیں ہے۔

 ماضی میں سلمان اظہری کے اشتعال انگیز بیانات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے خلاف بولنے کسی شخص کی تائید نہیں کرتے اور اگر کوئی ملک کے بارے میں غلط سلط باتیں کریں گے تو وہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی حمایت کریں گے۔ آئی اے این ایس کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اعظمی نے مختلف مسائل پر بات چیت کی۔

"We volition marque a strict Law against Blasphemy" – Abu Azmi

Be acceptable for much Sar Tan Se Juda erstwhile MVA comes to power. Be omniscient Hindus. This predetermination is astir your survival! pic.twitter.com/ENpseQ6fI4

— The Jaipur Dialogues (@JaipurDialogues) November 19, 2024

 اس سوال پر کہ وہ سلمان اظہری کے بیانات کو متنازعہ کیوں تصور نہیں کرتے جبکہ یوٹیوب پر کئی ویڈیوز دستیاب ہیں جس میں انہیں اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ابواعظمی نے کہا میں نہیں مانتا کہ انہوں نے ملک کے خلاف کوئی بات کہی ہے۔

 بہرحال اگر کوئی ملک کے خلاف بولتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ میں ایسے افراد کی حمایت نہیں کرتا۔ اس سوال پر کہ آیا آپ ان سے ملاقات اس لئے کررہے ہیں تاکہ مہاراشٹرا کے انتخابات میں ووٹ حاصل کرسکیں۔

ابو عاصم نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، جس شخص نے پیغمبراسلام کے خلاف متنازعہ تبصرے کئے ہیں اُسے منتازعہ نہیں کہا جارہا ہے۔ چیف منسٹر جس نے مساجد سے اسپیکرس ہٹانے کا حکم دیا ہے اور خواتین کو برقعہ پہننے سے روکا جارہا ہے، اسے متنازعہ نہیں کہا جارہا ہے۔

مفتی سلمان اظہری نے کوئی متنازعہ بات نہیں کہی۔ انہیں غلط طور پر گرفتار کیا گیا کیوں کہ وہ ایک مسلمان ہیں۔ ہر عدالت میں انہیں ضمانت منظور کی ہے۔ اِن لوگوں نے انہیں گجرات کے قانون کے تحت گرفتار کیا اور ساڑھے آٹھ ماہ تک جیل میں رکھا۔

 سپریم کورٹ نے خود کہا ہے کہ ان کے بیانات متنازعہ نہیں تھے۔ اس سوال پر کہ آیا وہ کسی مخصوص گروپ پر ووٹوں کیلئے اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں تو ابو عاصم اعظمی نے جواب دیا کہ یہ بات پوری طرح غلط ہے۔ میں صرف ان لوگوں سے ملاقات کرتا ہوں جو ہمارے دستور کے تحفظ کیلئے کام کررہے ہوں۔

 میں ان لوگوں کا ساتھ دیتا ہوں جو اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔ لیکن جب قائدین ایسی کوئی بات کہتے ہیں کہ وہ لوگ 400 سے زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے یا پھر دستور کو بدل دیں گے تو میں مولانا سجادنعمانی جیسے قائدین سے کہتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور ہمارے دستور کا تحفظ کریں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article