ملازمین کی پولیس کانسٹیبل امتحان میں ڈیوٹی

1 day ago 1

November 19, 2024

عشرت حسین بٹ

منڈی // جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم پونچھ کے ضلع صدر حمید نباض نے محکمہ تعلیم کے آفسران سے کہا ہے کہ وہ آئندہ جموں و کشمیر پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحانات کے دوران ان سکولوں میں اساتذہ کی تعینات عمل میں لایا جائے جن سکولوں میں صرف ایک ہی ٹیچر تعینات ہے جو سکولوں میں بچوں کو تعلیم دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ کے تمام تعلیمی زون میں درجنوں سکول ایسے ہیں جن میں محض ایک ہی ٹیچر تعینات ہے جنہیں بھی باقی اساتذہ کے ساتھ آئندہ جے کے پی کانسٹیبل بھرتی امتحانات کے لئے ٹرینگ دی جا رہی ہے جو آنے والے تین دن تک جاری رہی گی جس کی وجہ سے وہ تمام سکول بند رہیں گے ۔ان سکولوں میں بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے خصوصی طور پر اساتذہ کا انتظام کیا جانا چائیے ۔نباض کا کہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے گزشتہ ایک برس سے مڈے میل کے بقا رقومات کو بھی واگزار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مڈے میل انچارج اساتذہ نے دکانداروںسے آدھار راشن لیا ہے اور وہ اساتذہ بازار بھی نہیں جا سکتے کیونکہ انہیں دکاندار بقایہ جات کے لئے بہت تنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ ۴۲۰۲ سے لیکر اب تک محکمہ کی جانب سے مڈے میل کی بقایا رقم کو واگزار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اساتذہ کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے ان معاملات میں محکمہ بہت جلد سنجیدہ اقدامات اٹھائے گا تاکہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ سکولوں میں تعلیمی نظام متاثر نہ ہو۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article