منشیات مخالف مہم

1 day ago 1

November 19, 2024

اشرف چراغ

کپوارہ//منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے سرینگراورکپوارہ میں پولیس نے 6افراد کو نشیلی اشیاء سمیت گرفتار کرلیا۔ ترہگام اور سوگام لولاب میں 3افراد کومنشیات سمیت گرفتار کیا۔سوگام پولیس تھانہ کی ایک ٹیم نے لاسی پورہ میں ایک ناکہ پر تلاشی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا اور اس کی تحویل سے چرس بر آمد کیا ۔مذکورہ شخص کی شناخت نصراللہ ملک ساکن چیر کو ٹ لولاب کے بطور ہوئی ۔اس نسبت پولیس تھانہ سوگام میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 56/2024درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔اس دوران پولیس تھانہ ترہگام کی ایک ٹیم نے نیرم پورہ پل کے نزدیک ایک ناکہ لگایا جس دوران پولیس نے ایک گا ڑی زیر نمبر JKOB-3874کی تلاشی کے دوران برائون شوگر برآمد کیا گیا ۔گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت جاوید احمد شیخ اور سوار شہری کی شاخت سجاد احمد ساکنان گلگام ہوئی ہے ۔اس حوالے سے ترہگام تھانہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 84/24درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔ایس ایس پی کپوارہ غلام جیلانی وانی نے بتایا کہ کپوارہ پولیس نے منشیات مخالف جومہم چھیڑی ہے لوگو ں کو اس میں اپنا تعاون فراہم کرنا چاہئے تاکہ سماج میں پھیلی اس بدعت پر قابو پایا جا سکے ۔ادھر شہید گنج تھانہ کی پولیس پارٹی نے حبہ کدل چوک میں قائم ایک ناکہ پر ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن چوکس پولیس پارٹی نے اسے حکمت کے ساتھ پکڑ لیا۔ اس کی شناخت سمیر مجید خان ساکن داڑی کدل ٹنکی پورہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 15 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اسی طرح کی ایک کارروائی میں چھانہ پورہ چوکی کی پولیس پارٹی نے دودھ گنگا بنڈ پر قائم ایک ناکہ پر ایک شہری کو گرفتار کیا جس کی شناخت جان منظور بٹ ساکن آزاد بستی نٹی پورہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 5 گرام براؤن شوگر برآمد ہوا۔ دریں اثناء کرسو آرامواری بنڈ روڈ پر گشت کے دوران راجباغ تھانہ کی پولیس پارٹی نے ایک شخص محسن عباس لون ساکن وزیر باغ سے 8 گرام براؤن شوگر سمیت گرفتار کر لیا۔متعلقہ تھانوں میںکیس درج کر لئے گئے ہیں ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article