موسم خزاں کے پرکشش مقامات پر غور کریں

15 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//چیف سکریٹری اتل ڈلو نے باغ گل دائودکی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جموں شہر اور اس کے آس پاس کے علاوہ دیگر سیاحتی مقامات پر بھی ایسے باغات کے قیام کی تلاش کی جانی چاہئے۔انہوں نے متعلقہ محکمہ سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں سیاحت کو پروان چڑھانے کیلئے موسم خزاں کے ان پرکشش مقامات پر غور کرے۔ انہوں نے محکمہ کو مشورہ دیا کہ وہ مقامی زرعی یونیورسٹیوں اور محکمہ سیاحت کے ساتھ رابطہ قائم کریں تاکہ جموں و کشمیر کے زیادہ تر قابل عمل مقامات تک اپنی رسائی کو بڑھایا جا سکے۔کمشنر سیکرٹری فلوریکلچر، گارڈنز اینڈ پارکس شیخ فیاض نے اپنی پریزنٹیشن میں بتایا کہ دنیا کے مشہور گل لالہ باغ کی کامیابی کے بعد محکمہ نے بوٹینیکل گارڈن سرینگر کے قریب 100کنال اراضی پر(باغ گل دائود)کے نام سے کرسنتھیمم تھیم پارک کے قیام کا عمل شروع کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ پھول مشرق کی ملکہ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں مختلف رنگوں میں کھلتا ہے۔ اس پارک کے قیام پر آنے والی کل لاگت کا تخمینہ 1.87کروڑ روپے ہے جو اگلے موسم خزاں سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔میٹنگ میں کمشنر سیکریٹری، محکمہ فلوریکلچر، کمشنر سیکریٹری، سیاحت، ڈی جی کوڈز، ڈی جی بجٹ، سکاسٹ کشمیرکے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article