مہاراشٹر اسمبلی کی 288 نشستوں اور ناندیڑ کی لوک سبھا نشست کیلئے پولنگ کا پرامن آغاز

1 day ago 1
مہاراشٹر اسمبلی کی 288 نشستوں اور ناندیڑ کی لوک سبھا نشست کیلئے پولنگ کا پرامن آغاز ریاستی الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع کے مطابق، کل 4136 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں -

ممبئی: مہاراشٹر کی تمام 288 اسمبلی حلقوں اور ریاست کے ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے آج صبح سات بجے سے سخت پولیس بندوبست کے درمیان پرامن طریقے سے آغاز عمل میں آیا۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع کے مطابق، کل 4136 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی قسمت کا تعین 9.7 کروڑ سے زیادہ اہل رجسٹرڈ ووٹرز کریں گےجن میں 5 کروڑ سے زیادہ مرد، 4.68 کروڑ سے زائد خواتین اور 6101 خواجہ سرا شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کل 100427 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں جن میں 164996 بیلٹ یونٹس، 119439 کنٹرول یونٹس اور 128531 وی وی پی ٹی اے مشینیں ہیں۔ریاست کے تمام انتخابی حلقوں میں برسراقتدار مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان سیدھی لڑائی ہے۔

جبکہ ونچیت بہوجن اگھاڑھی، بی ایس پی، ایم آئی ایم اور کچھ چھوٹی پارٹیوں نے بھی دونوں محاذوں کے سامنے چیلنج بنا رکھا ہے۔اہم امیدوار جو قسمت آزمائ کر رہے ہے، ان میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے (شیو سینا)، ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس (بی جے پی) اجیت پوار (این سی پی)، آدتیہ ٹھاکرے (یو بی ٹی)، امت ٹھاکرے (ایم این ایس)،

 دھننجے منڈے (این سی پی)، روہت پوار (این سی پی) شامل ہیں۔ این سی پی(ایس پی)، یوگیندر پوار (این سی پی-ایس پی)، وجے وڈیٹیوار (کانگریس)، بالا ناندگانکر (ایم این ایس)، بچو کڈو (مہاپریورتن اگھاڑی)، پرتھوی راج چوان (کانگریس)، دلیپ والسے پاٹل (این سی پی-اے پی)، جتیندر اوہاڑ (این سی پی-ایس پی)، رادھا کرشنا وائیکے پاٹل (بی جے پی) کے علاوہ مختلف پارٹیوں کے دیگر کئی اہم قائدین شامل ہیں۔

دریں اثنا، ریاست بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ریاستی پولیس کے ساتھ ہی سی آر پی ایف کو حساس پولنگ سٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ ابتک ریاست کے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article