حیدرآباد: وزیر سیول سپلائی اتم کمار ریڈی کی ہدایت پر ناندیڑ پارلیمنٹ بالخصوص حلقہ اسمبلی دیگلور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بن محمد الھاجری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مھا وکاس اگھاڑی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے خصوصی خطاب کئے ،
مہاراشٹرا کی ترقی کیلئے بی جے پی اور اسکے ساتھ شامل جماعتوں کو شکست دیکر اور کانگریس پارٹی آور اس کے ساتھ شامل جماعتوں کے امیدواروں بھاری اکثریت سے کرنا بیحد ضروری ہے ،
انہوں نے کہا کہ ملک کا جمہوری دستور شدید خطرے میں ہے ، وقف بل کو مسترد کرنے کیلئے مھا وکاس اگھاڑی کے تمام امیدواروں کی کامیابی اس لئے ضروری ہے کہ مہاراشٹرا میں کامیابی حاصل کرکے راجیہ سبھا میں کانگریس اور سیکولر جماعتوں کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا جس سے بی جے پی کے غلط فیصلوں پر روک لگائ جا سکتی ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس قائد راہول گاندھی کی قیادت میں ملک ترقیوں کی بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے ، ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کاسٹ سینس سروے کروانے کا جرات مندانہ اقدام سے ملک کے تمامتر طبقات کو انکی آبادی کے تناسب سے انکو حصداری ملیگی، اس مردم شماری پر عمل کرنے کیلئے ریاست تلنگانہ ایک مثال بن چکی ہے، جسکا سہرا چیف منسٹر تلنگانہ اسٹیٹ جناب ریونت ریڈی کے سر جاتا ہے،
جناب عثمان بن محمد الھاجری نے مہاراشٹرا کے تمام ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ علی الصبح اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے کانگریس اور مہا وکاس اگھاڑی کے تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں تاکہ فرقہ پرست جماعتوں کے عزائم ناکام کیا جاسکے۔