November 19, 2024
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وادی کشمیر میں پارہ گرنے کے ساتھ ہی شبانہ سردی میں شدت آگئی ہے اور پہلگام منفی 3.6 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقام بنا رہا۔پیر اور منگل کی درمیانی رات سرینگر میںدرجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سیزن کے اس عرصے کے دوران جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت کے لیے پہلی بار بار اس قدر پارہ گرا۔پہلگام سب سے سرد مقام رہا جہاں رات کا درجہ حرارت منگل کو 3.6 منفی تک گر گیا جو کہ ایک دن پہلے ریکارڈ کیا گیا منفی2.6 تھا ۔گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت قدرے بہتر ہوا لیکن پھر بھی منگل کو منفی 1.5 ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ کیا گیا۔ سیاحتی مقام نے ایک دن پہلے موسم کی سرد ترین رات دیکھی جب یہاں منفی 3.0 ڈگری تک گر گیا۔قاضی گنڈ میں کم از کم منفی 1.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کوکرناگ میں کم سے کم 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کپوارہ میں گراوٹ دیکھی گئی اور منفی 0.5 درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ وادی کشمیر میں 23 نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کو ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے ،اس کے بعد 30 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہے گا۔