پولیس کی میڈوروہ ترال میں کارروائی

1 day ago 1

November 19, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو ترال علاقے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام)ایکٹ (یو اے پی اے)کے سلسلے میں چھاپے مارے۔چھاپہ ایڈوکیٹ جی این شاہین میڈوروہ اور محمد جہانگیر آہنگر ڈاڈسرہ ترال کے گھرپر مارا گیا۔اس وقت جی این شاہین اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس سٹیشن اونتی پورہ میں ایف آئی آر نمبر 03/2024 ایکٹ کے سلسلے میں چھاپے مارے گئے۔شاہین، ایک وکیل اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری ہیں۔وہ نجینئر رشید کی پارٹی کیساتھ وابستہ ہیں۔ اے آئی پی ترجمان انعام نبی نے کہا، “ہم نے پولیس سے رابطہ کیا، اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وجہ بعد میں بتائی جائے گی۔” انعام نے یہ بھی بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس کارروائی میں کون سی ایجنسی شامل تھی۔ادھر پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس سٹیشن اونتی پورہ میں درج کیس03/2024کی تحقیقات کے سلسلے میں پلوامہ میں خصوصی نامزد NIA کورٹ کے عدالتی حکم کی تعمیل میں۔ اے ایس پی اونتی پورہ کی نگرانی میں ایڈووکیٹ کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ایڈووکیٹ کے رہائشی مکان سے کل تین کتابیں برآمد ہوئیں۔ تلاشی کا عمل پرامن طریقے سے ختم ہوا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article