کشمیر کے پہاڑی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر برف باری

2 hours ago 1

سرینگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق درمیانی شب وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقامات سونہ مرگ، دودھ پتھری اور گلمرگ میں تازی برف باری ہوئی ۔ادھر وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سنیچرا ور اتوار کی درمیانی شب وادی کے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر سفید چادر بچھ گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وادی میں 25نومبرسے 30نومبر تک موسم مجموعی طورپر خشک رہنے کا امکان ہے.انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کی شام سے یکم دسمبر کی سہہ پہر تک ایک بار پھر پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں پانچ دسمبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کی توقع ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article