آئی پی ایل میگا نیلامی: حیدرآبادی میاں بھائی محمد سراج کو گجرات ٹائٹنس نے خریدلیا

3 hours ago 1
 حیدرآبادی میاں بھائی محمد سراج کو گجرات ٹائٹنس نے خریدلیا ہندوستان کے اسٹار باؤلر محمد سراج کو 12.25 کروڑ روپے میں آئی پی ایل 2025 کے میگا نیلامی میں گجرات ٹائنس نے خریدلیا۔

جدہ: ہندوستان کے اسٹار باؤلر محمد سراج کو 12.25 کروڑ روپے میں آئی پی ایل 2025 کے میگا نیلامی میں گجرات ٹائنس نے خریدلیا۔ حالانکہ سراج کئی سیزن تک رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے اہم کھلاڑی رہے، لیکن آر سی بی نے انہیں برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جس سے بہت سے لوگ مایوس ہوگئے۔

سراج نے نیلامی میں 2 کروڑ روپے کی بیس قیمت پر خود کو رجسٹر کیا تھا اور وہ حالیہ برسوں میں دنیا کے بہترین آل فارمیٹ گیند بازوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔ ان کی مستقل کارکردگی اور مختلف فارمیٹس میں کھیلنے کی صلاحیت نے انہیں ہندوستانی ٹیم کا ایک لازمی حصہ بنا دیا ہے۔

سراج کا آئی پی ایل سفر 2017 میں سن رائزرس حیدرآباد سے شروع ہوا تھا، جہاں انہوں نے چھ میچ کھیلے۔ 2018 میں انہیں آر سی بی نے خریدا، جہاں وہ ان کے باؤلنگ اٹیک کا ایک اہم حصہ بنے۔ سراج نے اب تک 93 آئی پی ایل میچز کھیلے ہیں اور 93 وکٹیں حاصل کی ہیں، جن میں سے 83 وکٹیں انہوں نے آر سی بی کے لیے حاصل کی ہیں۔

سراج کے لیے نیلامی میں مقابلہ سخت تھا، چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز بھی بولی میں شامل ہوئے، مگر گجرات ٹائنس نے فاتح بولی لگائی اور آر سی بی نے اپنے رائٹ ٹو میچ (آر ٹی ایم) آپشن کا استعمال نہ کرتے ہوئے سراج کو اپنے ساتھ شامل کیا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article