اسکولس، بڑے بڑے خوابوں کا لانچ پیاڈ۔ میریڈن اسکول میں سالانہ یوم کا انعقاد

2 hours ago 1
کلاس رومس تخلیق کا گہوارہ، اسکولس، بڑے بڑے خوابوں کا لانچ پیاڈ۔ میریڈن اسکول میں سالانہ یوم کا انعقاد پرنسپال میڈم نشی رانا نے سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کی جس میں طلبہ کی کامیابیوں اور کارکردگی کو اُجاگر کیا گیا۔

حیدرآباد (پریس ریلیز) میریڈین اسکول بنجارہ ہلز میں 19 نومبر کو ’سالانہ یوم‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں زائداز 2000 والدین و سرپرستوں اور معززین نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی مس سیتاپولاچولا سی ای او ’وی ہب‘ جب کہ مہمان اعزازی جناب ناگ اشون تھے جو معروف بین الاقوامی رائٹر ڈائرکٹر کالکی سائنس فکشن فلم تھیں۔ سالانہ یوم کاتھیم انتردھوانی۔اندرونی آواز (ضمیر) تھا جو سلطنت موریہ کا بادشاہ اشوکا تھا۔ اس ڈرامہ کو مِس سپریہ کروناکرن سنگھ نے تحریرکیا اور ڈائرکٹ (ہدایت کار) بھی تھیں۔

پرنسپال میڈم نشی رانا نے سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کی جس میں طلبہ کی کامیابیوں اور کارکردگی کو اُجاگر کیا گیا۔ پرنسپال میڈم نے بجاطور پر کہا کہ ”تعلیم ہی کے زیراثر طلبہ کی زندگیوں میں واضح تبدیلی آتی ہے“۔ مہمانِ خصوص پولاچولا نے کہا کہ اسکولس، صرف کتابوں اور امتحانا کا نام نہیں بلکہ ہمارے بڑے بڑے خوابوں کا ’لابچ پیاڈ‘ ہوتے ہیں۔

مہمان اعزازی ناگ اشون نے کہا کہ ان کا تخلیقی سفر زندگی میں جلد ہی شروع ہوگیا تھا۔ انہوں نے اپنی والدہ اور گرانڈمدر سے بہت سی کہانیاں سنی تھیں جو ان کے دماغ میں رچ بس گئی تھیں۔ اشون نے کہا کہ کلاس رومس تخلیق کا گہوارہ ہوتی ہیں۔ اس لئے یہاں (کلاس رومس میں) خواب دیکھنے اور اس پر کام کرنے سے اپنے آپ کو روکنانہیں چاہئے۔

والدین کو بھی چاہئے کہ وہ طلبہ کو تخلیقی آزادی فراہم کریں اس لئے کہ ہندوستان اور پورے عالم کو تخلیقی مزاج کے حامل مفکرین کی ضرورت ہے۔ مِس رینوکا بٹّا، 16ویں لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔ صدرمیریڈین سوسائٹی مسز للیتا نائیڈو نے تیسرے دہے کی تقریبات کے فلیگ شپ کے تھریشولڈ کو ظاہر کیا۔

وائس پرنسپال راحت رشید کے کلمات تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ سی بی ایس ای 2024میں کامیاب طلبہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ پروگرام میں اسکول کے مینجمنٹ نے شرکت کی۔ آخر میں والدین اور سرپرستوں نے طلبہ کی کارکردگی کو کھڑے ہوکر سلامی دی۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article