ہندواڑہ میں پولیس اور این آئی اے کی مشترکہ کاروائی، انتہائی مطلوب مجرم گرفتار

1 day ago 1

November 20, 2024

File Photo

کپواڑہ// جموں و کشمیر پولیس اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ہندواڑہ میں مشترکہ کاروائی کے دوران 5 لاکھ روپے انعام یافتہ مجرم منیر احمد بانڈے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق، منیر احمد بانڈے، جو ہندواڑہ کے بانڈے محلہ کا رہائشی ہے، جون 2020 سے مفرور تھا اور این ڈی پی ایس ایکٹ، یو اے پی اے اور انڈین پینل کوڈ کے تحت درج مقدمات میں مطلوب تھا۔
بیان کے مطابق، منیر احمد بانڈے ایک بڑے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث تھا، جو غیر قانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے لیے بانڈے کی گرفتاری منظم جرائم اور نارکو ٹیررزم کے خلاف ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ کارروائی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article