ہندوستان میں انگریزی زبان کی تاریخ | مانو میں تیسری ہیلی (HELE) کانفرنس کا انعقاد

1 day ago 3

حیدرآباد// شعبۂ انگریزی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور سوسائٹی فار اسٹڈیز ان دی ہسٹری آف انگلش لینگویج ایجوکیشن کے اشتراک سے تیسری ہیلی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ 29 اور 30؍ جنوری کو منعقداس کانفرنس کا موضوع”ہندوستان میں انگریزی زبان کی تعلیم کی تاریخ: تعاملات اور نفاذ” ہے۔
کانفرنس میں پروفیسر پرمیلا وی راؤ کا ورکشاپ اور پروفیسر سلمیٰ فاروقی اور پروفیسر امتیاز حسنین کے دو اہم خطبات شامل ہوں گے۔ افتتاحی اجلاس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر وی راجندر پرساد ہوں گے جبکہ اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر وی پراکاشم کریں گے۔ کانفرنس کوآرڈینیٹر محترمہ ثمینہ تبسم کے مطابق اس کانفرنس میں تقریباً 45 تحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے، جن میں ہندوستان میں انگریزی تعلیم کے ارتقاء کو نوآبادیاتی دور سے بعد از آزادی تک کے پس منظر میں پیش کیا جائے گا۔ شعبۂ انگریزی کے صدرپروفیسر کے ناگیندر کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مانو کی تحقیق و تعلیم کے فروغ کے لیے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور ہندوستان میں انگریزی زبان کی تعلیم کی تاریخ اور مستقبل پر بامعنی مباحث کو فروغ دیتا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article