انجینئر رشید کیخلاف مقدمہ

2 days ago 2

ایجنسیز

نئی دہلی//دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو ضلعی جج پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میںملی ٹینسی کی مالی معاونت کے معاملے کو قانون سازوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے نامزد عدالت میں منتقل کر دیا جائے کیونکہ ملزم انجینئر رشید اب پارلیمنٹ کا رکن ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ، جو کہ رشید کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر حکم دینے والے تھے، نے کیس کی فائل ڈسٹرکٹ جج کو بھیج دی، جو ممکنہ طور پر 25 نومبر کو اس معاملے کی سماعت کریں گے۔این آئی اے کی طرف سے درج کیس اور رشید کی ضمانت کی درخواست کے علاوہ، جج نے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کو خصوصی عدالت میں منتقل کرنے کی بھی سفارش کی۔انجینئر لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ حلقہ سے منتخب ہوئے اور 2019 سے تہاڑ جیل میں بند ہیں ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article