تلنگانہ میں ویٹنگ لسٹ کے 1631 عازمین حج منتخب،16دسمبر رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ

3 hours ago 1
تلنگانہ میں ویٹنگ لسٹ کے 1631 عازمین حج منتخب،16دسمبر رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے کہا کہ ویٹنگ لسٹ سلسلہ نشان نمبر ایک تا 1631 تک انتخاب ہوچکا ہے۔

حیدرآباد: صدرنشین حج کمیٹی تلنگانہ ریاست سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے کہا کہ ویٹنگ لسٹ سلسلہ نشان نمبر ایک تا 1631 تک انتخاب ہوچکا ہے۔ انہیں فی کس 2لاکھ 72ہزار 3 سو روپئے ادا کرنا ہوگا۔ رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ 16/دسمبر ہے۔

سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ حج ہاؤز میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب عازمین حج کیلئے دوسری قسط کی رقم ایک لاکھ 42ہزار روپئے 16/دسمبر 2024 سے قبل ادا کرنا ہوگا۔

انھیں یہ رقم یونین بنک آف انڈیا (یو بی آئی) یا اسٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں 200 عازمین حج کیلئے ایک خادم الحجاج کو مقرر کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں مرکزی حج کمیٹی سے نمائندگی کی تھی‘ اب 150 عازمین حج کیلئے ایک خادم الحجاج مقرر کیا جارہا ہے۔

سال 2025 کے حج کیلئے خادم الحجاج کا نام تبدیل کرکے ’اسٹیٹ حج انسپکٹر‘رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بعض بلڈنگس میں عازمین حج کو سہولتیں دی گئی تھی۔ مرکزی حکومت سے نمائندگی کرکے اسے بلاک لسٹ کروایا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ محرم کا کوٹہ 500 مختص کیا گیا۔آن لائین درخواست دینے کی آخری تاریخ 9/دسمبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔ اسناد داخل کرنے کی آخری تاریخ 11/دسمبر رکھی گئی ہے۔ رشتہ دار سے متعلق اسناد ہونا ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسی سال تقریباً 9000 درخواستیں داخل کی گئی تھی۔ 6500 درخواستوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 800افراد ویٹنگ لسٹ میں ہے۔ پریس کانفرنس میں ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی شیخ لیاقت حسین‘ ارکان کمیٹی محمد مجیب الدین اور محمد لئیق بھی موجود تھے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article