جموں// وزارت داخلہ نے جموں شہر میں نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کا مستقل مرکز قائم کر دیا ہے تاکہ ملی ٹینٹ حملوں کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق، شہر اور اس کے گرد و نواح میں اونچی عمارتوں، حساس سیکورٹی تنصیبات اور عوامی مقامات کے لیے ایک جامع حفاظتی منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے، جو ایک مکمل سیکورٹی آڈٹ کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔
روزنامہ ایکسیلسیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق، این ایس جی کی خصوصی یونٹ اب جموں شہر میں مستقل طور پر تعینات ہے اور کسی بھی دہشتگردانہ خطرے کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے تیار ہے۔
یہ اقدام جموں کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کے سلسلے اور شہر کے ممکنہ خطرات سے متعلق خفیہ اطلاعات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
حکام نے این ایس جی اہلکاروں کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کیا تاکہ آپریشنل سیکیورٹی برقرار رکھی جا سکے۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ فورس اتنی ہے کہ کسی بھی دہشتگردانہ خطرے کا سامنا کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق، “پہلے، اگر دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لیے این ایس جی کی مداخلت کی ضرورت پڑتی تھی، تو کمانڈوز کو دہلی یا چندی گڑھ سے فضائی راستے سے لانا پڑتا تھا، جو وقت طلب عمل تھا۔ لیکن اب جموں میں این ایس جی کی موجودگی سے فوری ردعمل ممکن ہو گیا ہے”۔
ملی ٹینٹ حملوں کا بروقت جواب دینے کیلئے جموں میں این ایس جی کا مستقل مرکز قائم
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article