سرینگر// جموں و کشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے پی ڈی پی کے لیجسلیٹو پارٹی لیڈر وحیدالرحمن پرا سے اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران مبینہ نقص استحقاق پر جواب طلب کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی نذیر احمد گریزی کی شکایت پر سپیکر عبدالرحیم راتھر نے وحید الرحمن پرہ سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بتادیں کہ 8نومبر کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے دوران نذیر احمد گریزی نے ایوان میں خطاب کیا اور اس دوران وحید الرحمن پرا نے این سی ممبر اسمبلی پر جماعت اسلامی اور پی ڈی پی سرپرست اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔
نذیر گریزی نے وحید الرحمن پرہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جماعت اسلامی یا مرحوم مفتی محمد سعید کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کئے۔
نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی نے سپیکر عبدالرحیم راتھر کے سامنے معاملہ اٹھایا جنہوں نے انڈر سیکریٹری کے ذریعے وحید الرحمن پرہ کو اس معاملے پر نوٹس جاری کی۔
پی ڈی پی ممبر اسمبلی کو سات دنوں کے اندر اندر اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنی کی ہدایت دی گئی ہے۔
دریں اثنا پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمن پرا نے اس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام ایوان میں اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوٹس اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرنے کے مترادف ہے اور ہم ایسی حرکتوں سے نہیں ڈریں گے۔
جموں و کشمیر اسمبلی سپیکر کا وحید الرحمن پرا کو نوٹس
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article