غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بغیر ممکن نہیں تھا : حماس

3 hours ago 1
 حماس غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بغیر ممکن نہیں تھا : حماس

غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد فلسطینی تحریک حماس کے ایک رہنما نے تصدیق کی ہے کہ 15 ماہ کی جنگ کے بعد ہونے والے اس معاہدے کے پیچھے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ ہے۔

حماس کے رہنما باسم نعیم نے "العربیہ” نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بغیر ممکن نہیں ہوتا۔

باسم نعیم نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے بغیر معاہدہ طے نہیں پاتا۔ معاہدے تک پہنچنے میں تاخیر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی وجہ سے ہوئی۔

باسم نعیم نے "العربیہ” کو انٹرویو میں مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نیتن یاہو پر مناسب دباؤ ڈالا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ غزہ میں کسی معاہدے تک پہنچنے میں تذبذب کا شکار تھی۔

اس سے قبل ٹرمپ کا خیال تھا کہ اگر ان کی ٹیم کی کوششیں نہ ہوتیں تو معاہدہ منظر عام پر نہ آتا اور قیدی کئی ماہ تک غزہ میں نظر بند رہتے۔

ٹرمپ نے نے ’ڈین بونگینو‘ کے پروگرام میں کہا تھا کہ کہ اگر ہم مداخلت نہ کرتے تو یرغمالیوں کو کبھی رہا نہ کیا جاتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے اپنے دعوت نامے کے ساتھ ہی جلد معاہدہ کرنے کے لیے اپنا راستہ تبدیل کیا اور اپنے افتتاح سے پہلے معاہدے کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے اس سے قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مکمل کرنے کا سہرا نو منتخب صدر کی طاقت اور ان کے انتخاب سے حاصل ہونے والی رفتار کے سر ہے۔

یاد رہے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔ اس معاہدے کا اعلان قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کے بعد بدھ 15 جنوری کو کیا گیا اور اس معاہدے کا نفاذ 19 جنوری کو ہونا ہے۔ 20 جنوری کو نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانا ہے۔

معاہدے کے پہلے مرحلے میں 6 ہفتوں کے دوران 33 اسرائیلی یرغمالیوں، جن میں خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار شامل ہیں، کو متعدد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں رہا کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا بھی شروع ہوجائے گا۔

دوسرے مرحلے میں تباہ شدہ فلسطینی پٹی سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا ہوگا اور غزہ کی پٹی کے لیے امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ تیسرا مرحلہ غزہ کی تعمیر نو کی راہ ہموار کرے گا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article