لاس اینجلس// امریکی شہر لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں پچھلے ہفتے شروع ہونے والی خوفناک جنگلاتی آگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 12,000 سے زائد عمارتیں اور ڈھانچے تباہ یا شدید متاثر ہو گئے ہیں۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے کیونکہ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس ہولناک آفت کی وجہ سے سکولوں کی بندش، تفریحی پروگراموں، کھیلوں اور کمیونٹی ایونٹس کے التوا سمیت کئی معمولات زندگی متاثر ہو چکے ہیں۔
لاس اینجلس کے سکول ڈسٹرکٹ، جو کہ امریکہ کا دوسرا بڑا تعلیمی نظام ہے، نے سکول بند رکھے تاکہ طلبا اور عملے کو خطرناک فضائی آلودگی سے بچایا جا سکے۔ سپرنٹنڈنٹ البرٹو کاروالہو نے کہا کہ اس صورتحال میں سکول آنا بچوں، خاص طور پر سانس کے امراض میں مبتلا طلبا کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
پیسفک پیلیسیڈز کے رہائشی کینیٹھ نے، جنہیں اپنی شناخت صرف پہلے نام تک محدود رکھنے کی اجازت دی گئی، ژنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا، “ہمیں انخلا کرنا پڑا ہے، ہماری زندگیاں درہم برہم ہیں، اور پورا شہر مفلوج ہو گیا ہے، لیکن کم از کم ہم زندہ ہیں”۔
فی الوقت، لاس اینجلس کاؤنٹی میں چھ مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، جنہوں نے تقریباً 36,000 ایکڑ زمین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سب سے بڑی آگ، جسے پیلیسیڈز فائر کہا جا رہا ہے، اب تک 21,300 ایکڑ رقبہ جلا چکی ہے اور 5,300 سے زیادہ عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں۔
لاس اینجلس کے مشرقی علاقوں میں ایٹن کینین اور ہائی لینڈ پارک میں بھی آگ نے اسکولوں اور گھروں کو نقصان پہنچایا۔ ایٹن فائر نے تقریباً 14,000 ایکڑ زمین جلا دی ہے، جبکہ 5,000 سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
آگ کے سبب لاس اینجلس کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ کئی فلم اور ٹی وی شوز کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ فلمی پریمیئرز اور ایوارڈ شوز بھی ملتوی ہو گئے ہیں۔
ایپل ٹی وی پلس نے 13 جنوری کو “سیورینس سیزن 2” کے پریمیئر کو منسوخ کر دیا، اور اسی طرح سونی اور ٹرائی اسٹار نے اپنی مزاحیہ فلم “ون آف دیم ڈیز” کی ریلیز ملتوی کر دی۔
اس کے علاوہ، سپورٹس ایونٹس پر بھی آگ کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ لاس اینجلس لیکرز نے شارلٹ ہارنٹس کے خلاف جمعرات کو ہونے والا اپنا ہوم گیم ملتوی کر دیا، جبکہ ریمز کا پلے آف گیم منیسوٹا وائکنگز کے خلاف گلیندیل، ایریزونا منتقل کر دیا گیا۔
لاس اینجلس میں خوفناک آگ، 16 افراد ہلاک، صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article