مارک زکربرگ اور جان سینا کے درمیان لڑائی کی ویڈیو وائرل

4 hours ago 1
مارک زکربرگ اور جان سینا کے درمیان لڑائی کی ویڈیو وائرل کلپ میں زکربرگ کو جان سینا کے مکے سے ہوا میں اڑتے اور بون کے ساتھ تلوار بازی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کیلیفورنیا: میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کی جانب سے جان سینا کے ساتھ فلمائے گئے اشتہار کے پس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں زکربرگ کو معروف ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا، گلوکار بینسن بون، اور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں ہائی انرجی ایکشن مناظر کی جھلک دی گئی ہے، جسے رے بین اسمارٹ گلاسز کے ذریعے فلمایا گیا، جس کے ساتھ میٹا نے اپنی شراکت داری کو دوبارہ مستحکم کیا ہے۔ کلپ میں زکربرگ کو جان سینا کے مکے سے ہوا میں اڑتے اور بون کے ساتھ تلوار بازی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ایکشن سے بھرپور مناظر اسمارٹ گلاسز کے ذریعے شرکاء کے نقطہ نظر سے فلمائے گئے، جس نے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کی ہے۔ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور انٹرنیٹ پر خوب پسند کی جا رہی ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article