کشمیر میں ماہ ستمبر کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ

3 hours ago 1

September 22, 2024

File Photo: Amaan Farooq

سرینگر// کشمیر کے بعض حصوں میں اتوار کو سخت گرمی رہتے ہوئے سرینگر میں ماہ ستمبر کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
ماہر موسمیات فیضان عارف کینگ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اتوار کے روز سری نگر میں موسم خشک اور گرم رہا۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں اتوار کے روز ماہ ستمبر کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق آج سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 6.4ڈگری زیادہ تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سری نگر میں 18ستمبر 1934کو 35.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ یکم ستمبر 1970 کو 33.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
فیضان عارف کینگ کے مطابق قاضی گنڈ میں اتوار کے روززیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article