وقف جے پی سی کو 1.2کروڑ ای میل موصول

2 hours ago 1
وقف جے پی سی کو 1.2کروڑ ای میل موصول مبلغ اسلام ذاکر نائک نے مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ پارلیمانی کمیٹی کو اپنی رائے ضرور بھیجیں۔

نئی دہلی: وقف (ترمیمی) بل کا جائزہ لینے والی پارلیمانی کمیٹی کو ایک کروڑ 20لاکھ ای میل موصول ہوئے ہیں۔

پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی قائد جگدمبیکاپال کی زیرصدارت وقف جے پی سی کو 75ہزار دستاویز بھی موصول ہوئی ہیں۔ کمیٹی کو لوک سبھا سکریٹریٹ سے زائد اسٹاف طلب کرنا پڑا ہے۔

موصول ہونے والے ای میلز کی جانچ کرنے، ان کی زمرہ بندی کرنے اور دستاویز پر نظر ڈالنے کے لئے مزید 15ملازمین کو کام پر لگایا گیا ہے۔

مبلغ اسلام ذاکر نائک نے مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ پارلیمانی کمیٹی کو اپنی رائے ضرور بھیجیں۔ ان کی اس اپیل کا جوابی ردِعمل ہندو گروپس کی طرف سے سامنے آیا، جنہوں نے اپنے حامیوں سے ای میل کرائے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article