پاکستان دہشت گردی کی فیکٹری ،ڈاکٹر فاروق حامی | ملک دشمن قوتوں کو شکست فاش کرناہی ہوگا:ترون چگ

2 hours ago 1

September 23, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترن چگ نے جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ ڈالتے وقت قومی مفاد کو ذہن میں رکھیں۔چنینی میں اتوار کو بی جے پی امیدوار بلونت سنگھ منکوٹیا کے حق میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترون چگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کو ملک کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاست بنانے کی سمت میں کام شروع کیا ہوا ہے۔چگ نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے منشور کی سخت مذمت کی، جس میں دفعہ 370اور 35A کی بحالی، پی ایس اے ایکٹ کو ختم کرنے اور دہشت گردوں کی رہائی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ان پر ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، پہاڑی، گوجر اور بکروال کمیونٹی کی ریزرویشن ختم کرنے کی بات کرنے پر تنقید کی۔ چگ نے کہا ’’گوجر، بکروال، والمیکی اور پہاڑی بچے ڈاکٹر اور انجینئر بنیں گے، جبکہ عبداللہ اور گاندھی خاندان ان ریزرویشن کو ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں، جو بی جے پی حکومت نے دیے ہیں‘‘۔پاکستانی وزیر دفاع کی جانب سے این سی اور کانگریس کے منشور کی حمایت پر تبصرہ کرتے ہوئے چگ نے کہا’’ان این سی اور کانگریس پارٹیوں کو جموں و کشمیر کے عوام سے ووٹ مانگنے کا کیا حق ہے؟ یاد رکھیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے خودمختاری اور جموں و کشمیر کو ملک سے علیحدہ کرنے کی بات کی تھی۔ انہوں نے 1990 میں کشمیری پنڈتوں کو بے دخل کیا۔ آج این سی اور کانگریس کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے‘‘۔انہوں نے اس بات پر غم و غصے کا اظہار کیا کہ کس طرح کشمیری پنڈتوں کو جموں و کشمیر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا جب فاروق عبداللہ وزیر اعلیٰ تھے۔چگ نے کہا’’این سی کے رہنما 1990کی تاریخ کو دہرانے کی بات کرتے ہیں۔ ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا اور ان قوتوں کو دوبارہ منتخب ہونے سے روکنا ہوگا۔ یہ جمہوریت اور بیلٹ کی لڑائی ہے، اور ہمیں ان کو شکست دینی ہے‘‘۔چگ نے مزید کہا’’پاکستان دہشت گردی کی فیکٹری ہے، اور فاروق عبداللہ پاکستان سے بات چیت کرنے کی ضد کرتے ہیں۔ یہ نریندر مودی کی حکومت ہے، جس کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ جو کوئی بھی ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے گا، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہمارے اندر دشمن ہیں، جیسے فاروق عبداللہ، جو پاکستان کے حق میں اور ان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ اب نہیں چلے گا‘‘۔ چگ نے اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے کہا’’یہ لڑائی قوم پرستی اور ہماری مادر وطن کی ہے۔ ہمیں اپنے ملک کو ان لوگوں سے بچانا ہے جو ہمارے ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات کرتے ہیں۔ این سی اور کانگریس ایسے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو ہمارے ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بات کرتے ہیں۔ ہمیں ان کے ایجنڈے اور ارادوں کو دفن کرنا ہوگا‘‘۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article