تلنگانہ میں اگلے 3 دنوں میں شدید بارش کا امکان

4 hours ago 1
تلنگانہ میں اگلے 3 دنوں میں شدید بارش کا امکان منگل کے روز شہر میں زرد الرٹ جاری کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اگلے 3 دنوں کے دوران شدید بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے ریاست بھر میں ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

حیدرآباد کے بشمول کئی اضلاع میں 23 سے 25 ستمبر کے درمیان تیز ہواؤں‘ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ چہارشنبہ تک حیدرآباد میں مطلع ابرآلود رہے گا اور اس دوران ہلکی تا اوسط بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

منگل کے روز شہر میں زرد الرٹ جاری کیا گیا۔ عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی کیونکہ موسم میں شدت کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ اتوار کے روز شہر کے چند علاقوں اور دیگر مختلف اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔ ضلع یدادری بھونگیر میں سب سے زیادہ 103.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزرنے والا جنوب مغربی مانسون سے تلنگانہ میں پہلے ہی زبردست بارش ہوئی ہے۔ ریاست بھر میں 919 ملی میٹر بارش ہوئی جو 703 ملی میٹر کی معمول کی بارش سے 31 فیصد زائد ہے۔

حیدرآباد میں بھی معمول سے زائد مانسون دیکھا گیا یہاں 780.4 ملی میٹر بارش ہوئی جو معمول کی 575.5 ملی میٹر سے 36 فیصد زائد ہے۔ بالخصوص نامپلی میں 570.8 ملی میٹر کی معمول کی بارش کے برخلاف 920.6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو 61 فیصد زائد ہے۔

ریاست میں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بدستور چوکس رہیں۔ شدید بارش کے دوران احتیاط برتیں۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article