مینڈھر میں پی ڈی پی کا جلسہ | نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر کو تباہ کیا:سرتاج مدنی

2 hours ago 1

September 23, 2024

جاوید اقبال

مینڈھر//پی ڈی پی کی طرف سے مینڈھر میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیاجس میں پارٹی کے سینئر لیڈر و نائب صدر سرتاج مدنی نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مینڈھر کے کونا کونا سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مدنی نے نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ این سی وہی جماعت ہے جس کے سربراہوں نے ریاست کو تباہ کیا۔انہوں نے کہاکہ مرحوم شیخ محمدعبداللہ نے وزیر اعظم کے بجائے وزیراعلیٰ اور صدرکے بجائے گورنر کی پوزیشن قبول کی اور آج پارٹی قیادت ریاست کی تشخص کا رونا رو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ’’ نیشنل کانفرنس کہتی ہے کہ اس کا کانگریس کے ساتھ اتحاد ہے لیکن کانگریس کے جموں وکشمیر کے صدر طارق حمید قرہ کے خلاف این سی نے اپنا پراکسی امیدوار میدان میں اتارا ہوا ہے‘‘۔انکا کہنا تھا کہ بی جے پی کی مرکزی سرکار نے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر کے یو ٹی بنا دیا جو ریاست کے لوگوں کو قابلِ قبول نہیں ہے ۔مدنی نے کہاکہ اگر مینڈھر سے پارٹی کے امیدوار ندیم خان کامیابی حاصل کرتے ہیں توحکومت بننے کی صورت میں انہیں اہم عہدہ دیا جائے گا۔لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے نامزد اْمیدوار ایڈوکیٹ ندیم خان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید نے خط پیر پنجال میں جو کام کیے ہیں انکو مدِ نظر رکھتے ہوئے ووٹ دئیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم مفتی سعید نے اُس وقت خط پیر پنجال میں کام کئے جب ریاست کے حالات خراب تھے ۔ریلی سے سابق ایم ایل سی محمد رشید قریشی اور سینئر لیڈر وسیم خان نے بھی خطاب کیا اور بھاجپا و این سی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اس موقعہ پر لیڈران نے پی ڈی پی کے اْمیدوار کے حق میں لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article