تھنہ منڈی میں اتحادی امیدوارکے حق میں ریلی ،ہزاروںافراد کی شرکت

2 hours ago 1

September 23, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

تھنہ منڈی //تھنہ منڈی سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ اُمیدوار شبیر احمد خان کے حق میں ریلی کا اہتمام کیاگیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تاہم اس ریلی میں ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف حسین کی شرکت متوقع تھی لیکن وہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ریلی میں شرکت نہیں کر سکے تاہم میاں الطاف حسین نے موبائل فون کے ذریعہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ اُمیدوار شبیر احمد خان کے حق میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈال کر کامیاب کیاجائے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے اُمیدواروںاورپارٹی کو ووٹ دینا غلطی ہوگئی جنہوں نے بھاجپا کو جموں وکشمیر کی حکومت میں لایا تھا جس کے بعد جموں وکشمیر کی ہر ایک چیز چھین لی گئی ہے ۔فون کال کے ذریعہ میاں الطاف حسین نے کہاکہ’’ صرف کانگریس اور این سی ہی جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا سکتی ہے جبکہ اسمبلی حلقہ تھنہ منڈی کے لوگوں کو چائیے کہ وہ این سی کانگریس اتحاد کے مشترکہ اُمیدوار کواپنے قیمتی ووٹ کے ذریعہ کامیاب کر کے مجھے اس کے اہل بنائیں تاکہ اسمبلی حلقہ کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایاجاسکے ‘‘۔ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ اس وقت جموں وکشمیر بالخصوص پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ بھاجپا اور اُس کے اتحادیوں نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔تھنہ منڈی ریلی میں تھنہ منڈی منجا کوٹ درہال حلقہ انتخاب سے نیشنل کانفرنس اور کانگرس پارٹی کے اتحاد والے نامزد امیدوار شبیر احمد خان، کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر، سائیں عبدالرشید، این سی کے ضلع صدر راجوری شفاعیت احمد خان ،بزرگ لیڈر بشیر احمد وانی، مشتاق احمد شال اور کانگریس کے لیڈر حاجی محمد بشیر شال کے علاوہ این سی اور کانگرس پارٹی کے کئی بڑے رہنماؤں نے اس جلسے میں شرکت کی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article