فاروق عبداللہ ملک دشمن عناصر سے بے پناہ محبت کرتے ہیں :رویندر رینا

2 hours ago 1

September 23, 2024

عظمیٰ نیوزسروس

نوشہرہ//بی جے پی کے سینئر لیڈر رویندر رینا نے اتوار کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں جیلوں میں بند پڑے ملک دشمن عناصر کو رہا کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فاروق عبداللہ ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے والے افراد سے محبت جتا رہے ہیں اور دوسری جانب وہ فوج کو گالیاں دینے سے بھی اجتناب نہیں کرتے۔ان باتوں کا اظہار بی جے پی امیدوار نے نوشہرہ میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں میں سرحدی علاقوں میں جو ڈر اور خوف کا ماحول تھا اس کو موجودہ مرکزی حکومت نے ختم کیا ۔انہوں نے کہاکہ سال 2014سے قبل سرحدوں پر آئے روز گولہ باری ہوتی تھی لیکن جب سے بی جے پی نے مرکزمیں اقتدار سنبھالا ایل او سی پر بھی امن قائم ہوا۔رویندر رینا کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لائن آف کنٹرول پر امن وامان قائم ہے اور یہ صرف مودی جی کی وجہ سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔ان کے مطابق آج جموں وکشمیر میں امن، شانتی اورخوشحالی کا ماحول ہے ۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نے نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی نے الیکشن منشور میں جیلوں میں بند پڑے ملک دشمن عناصر کی رہائی کا وعدہ کیا ہے لیکن بی جے پی اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ فوج ، پولیس اور بی ایس ایف کے خلاف غلط الزامات عائد کر رہے ہیں۔ان کے مطابق بھارتی افواج کے خلاف ہر زہ سرائی کرنا بہت بڑا گناہ ہے اور چناو کے دوران جموں وکشمیر کے لوگ نیشنل کانفرنس کو اس کا جواب دیں گے۔
jitendra singh

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article