تلنگانہ میں بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ

2 hours ago 1
تلنگانہ میں بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ گزشتہ سال 20 ستمبر کو صبح 10 بجے سب سے زیادہ طلب 9,862 میگاواٹ ریکارڈ کی گیی تھی۔

حیدرآباد: سدرن تلنگانہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ذریعہ خدمات انجام دینے والے علاقوں میں ریکارڈ بجلی کی طلب درج کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صبح 10:35 بجے 9,910 میگاواٹ برقی طلب ریکارڈ کی گئی۔

رواں سیزن میں ہونے والی شدید بارشوں، پانی کی دستیابی میں اضافہ اور بجلی کی قابل اعتماد فراہمی کی وجہ سے زرعی شعبہ میں برقی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، مشرف فاروقی، نے کہا کہ اس سیزن میں طلب 10,000 میگاواٹ سے تجاوز کر سکتی ہے، اور یقین دلایا کہ کسی بھی اضافہ کو پورا کرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔

گزشتہ سال 20 ستمبر کو صبح 10 بجے سب سے زیادہ طلب 9,862 میگاواٹ ریکارڈ کی گیی تھی۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article