عبداللہ ، مفتی اور نہرو گاندھی خاندانوں نے کشمیر کو ناقابل تلاقی نقصان پہنچا | آپار تجارت کسی بھی صورت شروع نہیں ہوسکتی

2 hours ago 1

September 23, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//بی جے پی صدر جے پی نڈا کا کہنا ہے کہ کانگریس محبت کی دکان کو نفرت کی چیزیں بیچنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس اپنے مفادات کے حصول کے لیے ایک کمیونٹی کو دوسری کمیونٹی کے خلاف اکسا رہی ہیں۔ان باتوں کااظہار موصوف نے جموں میں چناوی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس اپنے مقاصد کے حصول کی خاطر ایک برادری کو دوسری برادری کے خلاف بھڑکانے اور معاشرے کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ این سی کانگریس نے پاکستان کے وزیر دفاع سے سرٹیفکیٹ حاصل کی ہے۔جے پی نڈا نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ پاکستان سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کو پناہ دیں گے۔؟انہوں نے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر میں امن و امان قائم ہوا ہے ، دہشت گردانہ حملوں اور پتھرائو کے واقعات میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے‘‘۔بھاجپا صدر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کے گنے چنے دن باقی رہ گئے ہیں لیکن کانگر یس اور نیشنل کانفرنس علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا کرنے اور آر پار تجارت شروع کرنے کی وکالت کر رہے ہیں وہ پاکستان کے ایجنڈے کو یہاں پر لاگو کرنا چاہتے ہیں۔کانگریس ، این سی اور پی ڈی پی پر جموں وکشمیر کو تباہ وبرباد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہاکہ عبداللہ ، مفتی اور نہرو گاندھی خاندانوں نے کشمیر کو ناقابل تلاقی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کو نویں کی دہائی میں واپس دھکیلنا چاہتی ہیں ۔ان کے مطابق دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں ایک قوم ، ایک آئین اور ایک وزیر عظم کے تحت اسمبلی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔بی جے پی کے قومی صدر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی اور وزیر اعلیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کے حق میں لہر چل رہی ہے اور یہ عیاں ہے کہ اس بار سرکار بی جے پی کی ہی بنے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ شیاماپرساد مکھرجی نے نہروکابینہ سے استعفیٰ دیااورایک نشان ،ایک ودھان ،ایک پردھان کی بات لیکر چل پڑے اورمغربی بنگال کی رہنے والی اس عظیم ہستی نے لکھن پورمیں گرفتاری دی اور ’’جموں وکشمیربھارت کااٹوٹ انگ ہے اورہمیشہ رہے گا‘‘کے اپنے مشن کیلئے سرینگر جیل میں اپنی جان کی قربانی دی۔جے پی نڈانے کہاکہ جموں وکشمیرکے عوام نے 2014میں نریندرمودی کو وزیراعظم بنایااورپھران پربھروسہ کیااور2019میں پھر سے وزیراعظم بنایانتیجتاًمودی نے دفعہ370کوختم کردیا۔ نڈا نے کہا’’مودی کی قوت اِرادی اورامیت شاہ کی حکمت عملی سے دفعہ370ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی‘‘۔جے پی نڈانے کانگریس حکمرانوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے آکر ڈاکٹر منموہن سنگھ یہاں وزیراعظم بنے اور ایڈوانی نائب وزیراعظم بنے لیکن جموں وکشمیرمیں انہیںووٹ ڈالنے کاحق نہیں تھا۔ اُنہوں نے کہاکہ ایک ودھان ،ایک نشان اور ایک پردھان مودی نے لایا اورآج گجربکروال، پہاڑی کوریزرویشن ہے اوروالمیکی کوحق ملا۔جے پی نڈا نے کہاکہ بدلاؤ آیاہے اوربھارتیہ جنتاپارٹی کاجموں وکشمیرکیساتھ گہرا رشتہ ہے جس نے آئینی طورپرجموں وکشمیرکومتحد کیا۔اُنہوں نے کہاکہ تین شاہی خاندانوںنے کشمیرکانقصان کیااوران خاندانوں کی بدعنوانی کی تمام حدیں پار کردیں۔اُنہوں نے کہاکہ کرکٹ ایسوسی ایشن میں گھوٹالہ ہوا،بجلی سڑک سب کاموں میں گھوٹالے ہوئے،یہ کانگریس کی دین ہے، یہ شاہی خاندانوں کی دین ہے لیکن ابھی بھی باز نہیں آرہے۔جے پی نڈانے کہاکہ گاندھی ۔عبداللہ خاندان چاہتے ہیںکہ 1990کے دِن پھر سے آجائیں،ایل اوسی پر پھر سے بیوپار شروع کریں گے اوریہ حقیقت عیاں ہے کہ اس ایل اوسی کاروبار کی آڑ میں بارود اسلحہ آرہاتھا۔اُنہوں نے واضح کیاکہ کسی بھی صورت یہ بیوپار شروع نہیں ہوسکتا۔اُنہوں نے کہاکہ آج مودی کی قیادت میں دہشت گردی ختم ہوئی اورکسی بھی دہشت گردی کی زندگی ایک ہفتے سے زیادہ نہیں ۔اُنہوں نے کہا’’جب بھی کوئی دہشت گردی کااعلان کرتاہے ایک ہفتے میں دھرتی چھوڑ دیتاہے‘‘۔اُنہوں نے کہاکہ دُنیامیں پہلے ہنداورپاکستان کانام ایک ساتھ لیاجاتاتھااورجب کوئی عالمی رہنما ہندوستان آتاتو پہلے پاکستان ہوکرآتا یاپہلے ہندوستان جاتاتو پاکستان ضرور جاتا لیکن اب وقت بدل چکاہے۔اُنہوں نے کہا’’آج بین الاقوامی زبان میں انڈیا کیساتھ پاکستان کانام کوئی نہیں لیتا،انڈیا انڈیا ہے اورپاکستان جہاں رہ گیاوہیں رہ گیا‘‘۔اُنہوں نے جموں وکشمیرکے مفادمیں اورملک کے مفاد میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی جیت کولازمی قرار دیتے ہوئے اہلیانِ جموں سے دانشمندی کامظاہرہ کرنے اوربھاجپاکوبھاری اکثریت کیساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article