دفعہ 370منسوخی کے بعد جمہوریت پھلنے پھولنے لگی | پاکستان کے پیٹ میں درد محسوس ہونے لگا:راج ناتھ سنگھ

2 hours ago 1

September 23, 2024

File Photo

حسین محتشم +عشرت حسین بٹ

پونچھ//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یونین ٹیریٹری میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھ کر پاکستان “اپنے پیٹ میں درد” محسوس کررہا ہے۔سنگھ نے بی جے پی کے امیدوار چودھری عبدالغنی کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہ این سی، کانگریس اور پی ڈی پی پر اپنے منشور میں آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کی بات کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان جماعتوں کو پاکستان کے پراکسیز کے بطورکام کرنا چھوڑ دینا چاہئے۔ “انہوں نے کہا کہ عوام نے جمہوریت کا جھنڈا اتنا بلند کر دیا ہے کہ پاکستان اپنے پیٹ میں درد محسوس کر رہا ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ دشمنی نہیں چاہتے کیونکہ ہم اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان اپنے لوگوں کی توجہ اپنے اندرونی مسائل سے ہٹانے کے لیے ہندوستان کے خلاف ناپاک حرکتیں کرتا رہتا ہے۔پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ایک مبینہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ان کا ملک اور این سی-کانگریس اتحاد آرٹیکل 370 کی بحالی پر ایک ہی صفحے پر ہیں، سنگھ نے حیرت کا اظہار کیا کہ پڑوسی ملک کو جموں و کشمیر کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار کس نے دیا ہے۔ میں این سی، کانگریس اور پی ڈی پی میں اپنے دوستوں سے پوچھنا چاہتا ہوں، کیا آپ پاکستان کے پراکسی کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں؟ ۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے لوگ پریشان ہیں اور ہندوستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا”وہ جموں و کشمیر میں تبدیلی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی ترقی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، وہ اپنی خوشحالی کے لیے بھارت میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں اور وہ اب ان(پاکستان)کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کبھی بھی مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں تفریق نہیں کی ہے اور PoK کے رہائشیوں کو ہمارا اپنا تصور کیا ہے۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ایک بیان – “ہم دوست بدل سکتے ہیں، ہمسائے نہیں” کا حوالہ دیتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ اگر پاکستان صحیح راستے پر چلتا ہے تو ہندوستان سب کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ہمیں واجپائی کے الفاظ کو نہیں بھولنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اصل سیاست عوام کو ان کے ووٹ کے حصول کے لیے گمراہ کرنے کی بجائے ان کی آنکھوں میں دیکھ کر سچ بتانا ہے۔ وزیر دفاع نے زور دے کر کہا، بی جے پی اپنے موقف میں واضح ہے کہ ہم آرٹیکل 370 کی بحالی کی اجازت نہیں دیں گے جو بھی ہو۔جموں و کشمیر میں گزشتہ 35 سالوں میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کے لیے آرٹیکل 370 کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے جانیں گنوانے والوں میں سے 80 فیصد مسلمان تھے۔اگر این سی-کانگریس اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو لوگ (دہشت گردی سے)اپنی جانیں گنوانا شروع کر دیں گے۔ آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کے پیچھے رہنے کی وجہ تھی۔انہوںنے کہا کہ اگر بی جے پی یہاں اقتدار میں آتی ہے تو یہ یقینی بنائے گی کہ جموں و کشمیر 10 سالوں میں ملک کا سب سے ترقی یافتہ خطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی تنسیخ جموں و کشمیر میں آئین کو مکمل طور پر نافذ کرنے کا باعث بنی۔ وہ وقت گزر گیا جب سری نگر کے مرکز لال چوک پر ترنگا نہیں تھا۔ کیا اب کسی کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی کو وہاں قومی پرچم لہرانے سے روک سکے؟ ا۔سنگھ نے این سی، کانگریس اور پی ڈی پی پر مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ “ہر کوئی ہندوستانی سرزمین پر پیدا ہوا، کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، ہندوستانی شہری ہے”۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی واحد سیاسی جماعت ہے جو جموں و کشمیر کے وقار کو بحال کر سکتی ہے۔”آزادی کے بعد، جموں و کشمیر، جسے زمین پر جنت کہا جاتا تھا، ماضی کے بھنور میں گم ہو گیا۔ ہمیں اسے اس بھنور سے نکال کر آگے لے جانا ہے، ماضی کے حکمرانوں کے برعکس جنہوں نے اسے پسماندہ رکھا اور تقسیم کی سیاست میں ملوث رہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article