کشتواڑ کے جنگلات میں فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع

2 hours ago 1

September 22, 2024

کشتواڑ// جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں ہفتے کی شام کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ کے چھاترو اور اس کے ملحقہ متعدد جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی سہ پہر کشتواڑ کے ہی دھانا دھر جنگلی علاقے میں موجود ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا ہواجس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جنگلی علاقے میں تین دائروں والی سیکورٹی تعینات کی۔
ذرائع کے مطابق جنگلی علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی دستوں کو بھی جنگل کی اور روانہ کیا گیا ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں انکاونٹر جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article