آوارہ کتوں کا ماں اور بیٹے پر حملہ (ویڈیو وائرل)

3 hours ago 1
آوارہ کتوں کا ماں اور بیٹے پر حملہ (ویڈیو وائرل) اس حملہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر کو بھی ٹیگ کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملے عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد سمیت اضلاع میں بھی روزانہ آوارہ کتوں کے حملوں کی خبریں سوشل میڈیا اور اخبارات میں گردش کر رہی ہیں۔

تازہ ترین واقعہ کریم نگر شہر کے 53 ڈیویژن میں پیش آیا، جہاں ویمنس کالج کے قریب ایک خاتون اور اس کے بچے پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا ۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر محلے کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر کتوں کو بھگادیا۔

اس حملہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر کو بھی ٹیگ کیا گیا۔ ویڈیو کے بعد وزیر نے فوری طور پر ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر کو آوارہ کتوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article