ایران میں میتھین گیس دھماکہ سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی،51 ہلاکتیں

3 hours ago 1
ایران میں میتھین گیس دھماکہ سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی،51 ہلاکتیں کان میں دبے مزید کان کنوں کی لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 51 تک پہنچ چکی ہے۔

تہران: ایران کے جنوبی صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے دھماکے سے کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت 70 کے قریب کان کن کان کے اندر موجود تھے۔

امدادی کارروائیوں کے دوران 45 سے زائد کان کنوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طور پر 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ مزید 17 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کان میں دبے مزید کان کنوں کی لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 51 تک پہنچ چکی ہے، اور زخمیوں میں سے 7 کی نازک حالت کے باعث مزید اموات کا خدشہ ہے۔

ایران میں کوئلے کی کانوں میں حادثات عام ہیں، جو کہ ناقص انفرا اسٹرکچر اور حفاظتی اقدامات کی کمی کا نتیجہ ہیں۔ ایران کوئلے سمیت معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے، اور سالانہ 1.8 ملین ٹن کوئلہ نکالتا ہے، جبکہ ملک کی ضرورت 3.5 ملین ٹن ہے، جس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایران کو کوئلہ درآمد بھی کرنا پڑتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article