مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے 100 ویں مشن کو حاصل کرنے پر اسرو کی ستائش کی

1 day ago 1
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے 100 ویں مشن کو حاصل کرنے پر اسرو کی ستائش کی مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے 100 ویں مشن کو حاصل کرنے پر اسرو کی ستائش کی

سری ہری کوٹہ (آندھرا پردیش): سائنس وٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جتیندر سنگھ نے بدھ کی صبح شار رینج سے 100 ویں مشن کے تاریخی اعزازکو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کی تعریف کی۔

مسٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے خلائی شعبے کے دروازے کھولے ہیں، ہم کامیابی کی ہر سرحد کو عبور کرتے ہوئے مسلسل نئی بلندیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

جی ایل ایس وی-ایف15 کے ذریعے نیویگیشن سیٹلائٹ این وی ایس-02 کو صحیح جیو سِنکرونس ٹرانسفر آر بٹ میں کامیابی سے اور درست طریقے سے داخل کرنے کے بعد، انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم مودی اور اسرو کی ستائش کی۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، "وزیراعظم نریندر مودی نے خلا کے شعبے کو کھولا ہے، وکرم سارہ بھائی، ستیش دھون اور کچھ دیگر لوگوں کی طرف سے کی گئی ایک چھوٹی سی شروعات سے یہ ایک حیرت انگیز سفر رہا ہے، اور وزیراعظم کے ذریعہ خلا کے شعبے کو کھولنے کے بعد یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

سری ہری کوٹا سے 100ویں لانچ کی تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے لیے اسرو کو مبارکباد۔

مسٹر جتیندر سنگھ نے کہا، "اس تاریخی کامیابی کے لمحے میں خلائی محکمہ سے وابستہ ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔”

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article