مغل میدان میں ٹرانسفارمر نصب نہ ہونے سے عوام مشکلات کا شکار

7 hours ago 1

عظمیٰ نیوزسروس

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بلاک مغل میدان کی پنچایت ترال تھل خواجگام وارڈ نمبر 3 کے لوگ بجلی کے بحران سے شدید متاثر ہیں۔ علاقے میں پچھلے دس دنوں سے بجلی غائب ہے، جس کے سبب عوام روزمرہ کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔اس حوالے سے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے علی محمد نائیک اور طارق حسین وانی نے کہا کہ محکمہ بجلی کی غفلت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ نے ٹرانسفارمر تو فراہم کیا، لیکن اسے نصب کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ ’’ہمیں مجبوراً چندہ جمع کرکے خود ہی ٹرانسفارمر نصب کرنے کی کوشش کرنی پڑی، لیکن یہ کام حکومت اور متعلقہ محکمے کی ذمہ داری تھی۔ عوام پہلے ہی مشکلات میں ہیں، اور اب انہیں سرکاری کاموں کے لیے بھی جیب سے خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حکومت 200 یونٹ مفت بجلی دینے کے وعدے تو کرتی ہے، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ نہ صرف بجلی کی فراہمی معطل ہے، بلکہ موجودہ نظام کو کارگر رکھنے میں بھی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔مقامی لوگوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو پڑھائی کے لیے بجلی میسر نہیں، موبائل چارجنگ جیسے عام کام بھی ممکن نہیں رہے۔’’یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں عوام کو اپنی بنیادی ضروریات کے لیے بھی حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے خود ہی انتظامات کرنے پڑتے ہیں؟‘‘مقامی لوگوں نے یہ سوال اٹھایا۔عوام نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ٹرانسفارمر نصب کرنے کا حکم جاری کریں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسران کو جوابدہ بنایا جائے اور ان کی غفلت کے خلاف کارروائی کی جائے۔علاقے کے لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد از جلد بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ’’اگر ہم سڑکوں پر نکلے تو اس کی تمام تر ذمہ داری ضلع انتظامیہ اور محکمہ بجلی پر ہوگی،‘‘عوام نے کہا۔یہ معاملہ حکومت کی کارکردگی اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی کو واضح کرتا ہے۔ علاقے کے لوگ امید کرتے ہیں کہ ان کی فریاد سن کر حکام فوری طور پر کارروائی کریں گے اور انہیں مزید مشکلات سے بچائیں گے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article