ممبر اسمبلی بانہال سجاد شاہین کا ہائر سکینڈری اسکول بانہال کا دورہ

7 hours ago 1

عظمیٰ نیوزسروس

بانہال // حلقہ انتخاب گول بانہال کے ممبر اسمبلی و نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر سجاد شاہین کا گزشتہ کئی دنوں سے لگاتار تعلیمی و طبی اداروں کے دوروں کے دوران اج انہوں نے ماڈل ہائر سیکنڈری سکول بانہال کا دورہ کیا اور وہاں طلباء اور اسٹاف کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شاہین نے کہا کہ بانہال کا یہ اسکول تاریخی اہمیت کا حامل ہے جہاں سے کئی بڑے سکالر اور بیروکریٹ نکلے ہیں ۔انہوں بے کہا کہ ان کی یادیں بھی اس سکول کے ساتھ جڑی ہیـں۔سجاد شاہین اپنے سکول کےدنوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی بھی ہوگئے۔انہوں نےطلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بُری عادتوں اور بری صحبت سے دور رہنے کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر پوری توجہ مرکوز کریں۔انہوں نے طلباء کو اپنے اساتذہ کا احترام کرنے کی بھی تلقین کی ۔ممبر موصوف نے کہا کہ تعلیمی اور طبی نظام کو جدید دور کے ساتھ ملانا اُن اور ان کی سرکارکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہتر تعلیمی نظام سے ہی ایک بہتر سماج کو وجود میں لایا جا سکتاہے۔ممبر اسمبلی نے اس موقع پر مزید کہا کہ تعلیمی اور طبی نظام کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے لئے اُن کی سرکار نے اقدامات کرنےشروع کر دیئے ہیں جس میں سب سے پہلے تعلیمی سیشن کو واپس نو مبر دسمبر میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ذاتی سی ڈی ایف فنڈ سے سکول میں دس کمپیوٹر، 4سمارٹ بورڈ، آئی ٹی لیب کی فلورنگ کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کرنے کے علاوہ ا ٓئوٹ ڈور گیمز کے لئے کوٹ، ایک واٹر ہینڈ پمپ دینے کا بھی اسکول انتظامیہ کو یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ 10کروڑ روپیے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئےسکول کمپلکس کی ڈی پی آر جو تیار ہوئی ہے اس کی ٹینڈرنگ بھی بہت جلد کرانے کی کوشش کی جائے گی ۔پرنسپل ہائر سکینڈری سکول بانہال عبدالرشید گیری نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ ممبر اسمبلی سجاد شاہین تعلیمی نظام کے لئے درکار انفراسٹرکچر فراہم کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔ واضح رہے اس سے قبل انہوں نے گزشتہ دنوں ہائرسکینڈری سکول گرلز کا بھی دورہ کیا ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article