پروفیسرشہاب عنایت ملک ’’فخراُردو‘‘ایوارڈسے سرفراز

7 hours ago 1

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//پروفیسر شہاب عنایت ملک صدرشعبہ اُردوجموں یونی ورسٹی کو 19نومبر 2024کوجموں یونیورسٹی میں منعقدہ دوروزہ بین الاقوامی سیمی نارکے دوران ہمالین ایجوکیشن مشن، راجوری نے اُردوکیلئے گراں قدرخدمات انجام دینے کیلئے ’’فخر اُردو‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں ایک مومینٹو، شال اور ایک لاکھ روپے نقدی شامل تھے۔پروفیسرشہاب عنایت ملک کویہ ایوارڈسے جموں وکشمیرکے نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری کے ہاتھوں دیاگیا۔ پروفیسر شہاب عنایت ملک نے انعام کی نقدی رقم رسا جاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی کو ادبی تقریبات کے انعقاد کے لیے عطیہ کرنے کااعلان کیا۔ یہ ایوارڈ ہمالین ایجوکیشن مشن راجوری کی طرف سے ہر سال اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے نمایاں رول اداکرنے کیلئے کسی ادیب کو دیا جاتا ہے۔ شہاب عنایت ملک اردو کے نامور مصنف ہیں جنہوں نے اردو میں 20کتابیں تصنیف کی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے ملک اور بیرون ملک کے یو جی سی کیئر لسٹڈ جرنلز میں سینکڑوں تحقیقی مضامین لکھے ہیں۔ پروفیسر شہاب عنایت ملک جموں وکشمیرکے ساتھ ساتھ ملک کی مختلف ادبی اور ثقافتی تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ موصوف رسا جاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی کے صدر اور آل انڈین یونیورسٹی اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری بھی ہیں۔ انہوں نے جموں یونیورسٹی کیمپس میں اردو زبان و ادب کی ترقی کے حوالے سے ہزاروں ادبی تقریبات کا انعقاد کیاہے۔ شہاب عنایت ملک کواردو کی مختلف تنظیموں کی طرف سے پہلے ہی متعدد اعزازات سے نواز اجاچکاہے۔ اس کے علاوہ پروفیسرموصوف تقریباً ایک سو قومی سیمینار اور 20 بین الاقوامی سیمیناروں میں شرکت کر چکے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کے لیے پاکستان، ماریشس، بنگلہ دیش، دبئی، یو کے اور مصر کے دورے بھی کئے ہیں۔ پروفیسر شہاب عنایت ملک معروف کالم نگار بھی ہیں جنہوں نے ملک کے اردو اخبارات کے لیے سینکڑوں کالم لکھے ہیں۔ آپ 1998 سے جموں یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے شائع ہونے والے یو جی سی کیئر لسٹڈ جریدے “تسلسل” کے مدیراعلیٰ بھی ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article