ملک صاحب گوجوارہ پینے کاپانی نہیں | 10سال قبل خستہ حال پائپوں کی تبدیلی کا وعدہ تشنہ تکمیل

6 days ago 2

November 18, 2024

بلال فرقانی

سرینگر// پائین شہر کے ملک صاحب گوجوارہ علاقے میں پانی کی سپلائی میں زبردست خلل کی وجہ سے مقامی لوگ پانی کیلئے پریشان ہیں۔ ایک وفد جس میں معراج الدین، آزاد احمد وانی، شوکت احمد اور اعجاز احمد شامل تھے، نے بتایا کہ علاقے میں 50 کنبے پانی کی کمی سے متاثر ہیں۔وفد کے ارکان نے بتایا کہ پائپ لائنوں میں کم پریشر کی وجہ سے علاقے کے آخری حصے تک پانی نہیں پہنچ پاتا۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں سکول اور میرج ہال کو بھی پانی کی کمی کا ۷سامنا ہے اور میرج ہال میں تقاریب کے دوران انہیں قبل از وقت ہی کسی دوسرے ذرائع سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ، کئی مقامات پر پانی کی پائپوں کا گزر ڈرینوں سے ہو رہا ہے، جس سے صحت کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کی کوششیں بھی کیں، تاہم زیرِ زمین پائپ لائنیں اب بھی کئی جگہوں پر رس رہی ہیں۔وفد نے بتایا کہ ان مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے مقامی افراد نے متعلقہ حکام سے بار بار درخواست کی ہے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے، مگر ابھی تک صرف یقین دہانیاں ہی ملی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کا موسم قریب آ رہا ہے اور اگر محکمہ جل شکتی نے فوری اقدامات نہ کیے تو سرد موسم میں پانی کی کمی کے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔ علاقے کے عوام نے بتایا کہ محکمہ نے10سال قبل یقین دہانی کرائی تھی کہ ان خستہ پائپوں کو تبدیل کیا جائے گا تاہم آج تک زمینی سطح پر کوئی بھی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی۔انہوں نے حکام سے درخواست کی ہے کہ خستہ حال اور زنگ آلود پائپ لائنوںکو جلد از جلد تبدیل کیا جائے تاکہ عوام کو پانی کی سہولت فراہم کی جا سکے اور صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔ مقامی افراد نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ موسم سرما میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article