فیاض بخاری
بارہمولہ//حفاظتی دستوں نے کنزر ٹنگمرگ میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور مجرمانہ مواد برآمد کیا ۔ پولیس تھانہ ماگام میں درج ایف آئی آر نمبر 150/2024 کی تحقیقات کے دوران حاصل ہونے والی معتبر شواہد پر کام کرتے ہوئے بارہمولہ اور بڈگام پولیس کے علاوہ 62 آر آر کے ذریعہ پولیس اسٹیشن کنزر کے دائرہ اختیار میں گائوں مالوا سے ملحقہ جنگلات میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا اور جائے وقوعہ سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کر لیا گیا۔