ہسپتال پر ڈرون حملہ،سوڈان میں 70افراد ہلاک

1 day ago 3

خرطوم/عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک/سوڈان کے علاقے دارفور میں اسپتال پرڈرون حملے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق حملے میں سعودی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا جس میں اب تک 70 افراد کے ہلا ک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔مقامی انتظامیہ نے حملے میں باغی فورسز کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جب کہ سعودی عرب نے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ٹیچنگ میٹرنل اسپتال کو باغی فورسز نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ چکی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ سعودی ٹیچنگ میٹرنل اسپتال پورے علاقے کا واحد صحتی مرکز تھا اور حملے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس حملے کے بعد علاقے میں علاج کی سہولتوں کی شدید کمی ہو گی اور صحت کے شعبے میں بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔سوڈانی حکام کے مطابق یہ حملہ باغی فورسز کی جانب سے کئے جانے والے مسلسل حملوں کا حصہ ہے، جنہوں نے اس سے قبل تیل کی تنصیبات اور دیگر اہم مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔ اسپتال پر حملے کے بعد اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article