اثرخبر کا|| رمبی آرہ شوپیان میں شبانہ کان کنی پر پابندی عائد

2 days ago 2

مشتاق الاسلام

پلوامہ // شوپیان میںرمبی آرہ نالہ میں رات کے اوقات کے دوران غیر قانونی کان کنی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ان غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق کشمیر عظمیٰ کے گذشتہ دنوں میں تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی تھی کہ نالہ رمبی آرہ پر 14سٹون کریشر غیر قانونی اور بغیر اجازت قائم کئے گئے ہیں جس سے علاقے کے لوگوں کی صحت اور ماحولیاتی نظام تباہ ہورہا ہے۔رپورٹ کے بعد ضلع مجسٹریٹ شوپیان شاہدسلیم نے کان کنی پر پابندی عائد کردی ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اب ضلع مجسٹریٹ پلوامہ سے بھی اسی طرح کے اقدام کا انتظار کیا جانے لگا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیان کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے’’ یہ غیر قانونی سرگرمیاں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں اور مقامی ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں، اس کے علاوہ ان سرگرمیوں کی وجہ سے علاقے میں عوامی تحفظ کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں، اور مقامی لوگوں کی صحت و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں‘‘۔اس حکم کے تحت ضلع شوپیان کے تمام معدنی بلاکس میں غروب آفتاب سے لے کر طلوع آفتاب تک غیر قانونی کان کنی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔شاہد سلیم ڈار نے بھارتیہ ناگرک تحفظ سنہتا 2023 کی دفعہ 163 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔مزید برآں، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس،شوپیان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیان، ایگزیکٹیو مجسٹریٹس اور ضلع معدنیات افسر کو اس حکم کی سختی سے عمل درآمد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس اقدام کا مقصد نہ صرف علاقے کے ماحول کو تحفظ فراہم کرنا ہے بلکہ مقامی لوگوں کے امن و سکون اور صحت کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article