انتظامی محکموں میں خالی اہم عہدوں پر بھرتیاں

3 hours ago 2

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//جموں و کشمیر حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی)نے انتظامی محکموں کیلئے ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے بھرتی کے قوانین جاری کرنے کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی ہے۔یہ توسیع 16 فروری 2024 کو جاری سرکاری حکم نامہ کے تناظر میں کی گئی ہے۔اس آرڈر کے تحت انتظامی محکموں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ موجودہ بھرتی کے قواعد میں خلا کو پر کرنے یا جہاں باقاعدہ بھرتی کے قواعد موجود نہیں ہیں، وہاں مخصوص اہم عہدوں کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں۔ تاہم، حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ یہ توسیع یک وقتی اقدام ہے اور اس دوران محکموں کو بھرتی کے قواعد کو معیاری طریقہ کار کے مطابق حتمی شکل دینی ہوگی۔محکمہ آر آئی اور ٹرینگس نے اپنے ایک حکم نامہ کے ذریعے نئے رہنما اصول اور چیک لسٹ جاری کی ہے، تمام ایگزیکٹو آرڈروں کیلئے پیش کی جانے والی تجاویز کو آر آئی اور ٹریننگس اورمحکمہ قانون کی منظوری کے ساتھ صحیح جواز فراہم کرنا ضروری ہے۔ نئے چیک لسٹ کی وجہ سے ایگزیکٹو آرڈروں کی تجاویز کی حتمی منظوری کیلئے دستیاب وقت میں کمی آئی ہے۔حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ یہ 6 ماہ کی توسیع عارضی طور پر دی جا رہی ہے اور یہ مستقل طور پر بھرتی کے قواعد کیلئے متبادل نہیں ہو گی۔ انتظامی محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بھرتی کے قواعد کی تشکیل اور فریم ورک کو تیز رفتاری سے مکمل کریں، کیونکہ مستقبل میں اس حوالے سے مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔یہ اقدام بھرتی کے عمل کو مؤثر بنانے اور محکموں کو قائم شدہ ضوابط کے مطابق کام کرنے کی ترغیب دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article