کشمیر عظمیٰ فوٹوگرافرامان فاروق کو صدمہ

3 hours ago 2

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جی کے کیمونی کیشنز کے رکن اور کشمیر عظمیٰ کے سینئر فوٹوگرافرامان فاروق کو صدمہ پہنچا ہے۔ ان کی والدہ گزشتہ شب انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نے مختصر علالت کے بعد جمعرات کی صبح ساڑھے 5بجے آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات مقامی قبرستان حبہ کدل میں ادا کی گئیں، جس میں سینکڑوں لوگ موجود تھے۔اہلِ خانہ کے مطابق بابا پورہ حبہ کدل میں ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔ان کے انتقال پر ادارہ کشمیر عظمیٰ نے تعزیت پیش کی ہے اور اپنے ساتھی رکن امان فاروق اور پسماندہ کنبے کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیا ہے۔ ادارہ دعا گو ہے کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article